جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ کام ضرور کرینگے چاہے حکومت ہی کیوں نہ چلی جائے ۔۔ کپتان کے معاشی کمانڈر اسد عمر نے حیران کن اعلان کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر چھاپ نہیں سکتے اور قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی ڈالرز درکار ہوتے ہیں، اس لئے بار بار کشکول لیکر دنیا کے سامنے جانا پڑتا ہے اور میں بھی وہی کر رہا ہوں کشکول لیکر پھر رہا ہوں ، اگر ایک بار ملکی معیشت بہتر ہوگئی تو پھر پاکستان پٹڑی پر آجائے گا ،پانچ سال بعد صحافی پوچھیں گے اتنی بہترمعیشت کس طرح ممکن ہوئی ،قوم سے سچ بولیں گے

چاہے حکومت ہی کیوں نہ چلی جائے، ہر ماہ 2ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں نہ گئے تومشکلات بڑھیں گی، پی آئی اے اور اسٹیل مل جیسےاداروں کی نجکاری بحران کے خاتمے تک ممکن نہیں، پچاس لاکھ گھروں کے منصوبہ پر حکومت کی معمولی رقم خرچ ہو گی، زیادہ ترپرائیوٹ انویسٹمنٹ ہوگی ، پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں ، اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے نجی نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کے لئے بھی ڈالرزدرکار ہوتے ہیں ڈالر آپ نہیں چھاپ سکتے اس کے لئے آپ بار بار کشکول لے کر دنیا کے سامنے پھرتے ہیں اور میں بھی وہی کر رہا ہوں کشکول لے کر پھر رہا ہوں اوگرا،نیپرا گیس اور بجلی کے نرخ کا تعین کرتے ہیں اگر گیس کی قیمتیں نہ بڑھائی جاتیں تو گیس کی کئی کمپنیاں بند ہوجاتیں گیس خسارہ 154ارب روپے ہے بیل آوٴٹ پیکج ناگزیر تھا،اسحاق ڈار نے حکومت میں آتے ہی ایک فیصد جی ایس ٹی بڑھایا ہم نے ایسا نہیں کیا،عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے رقم موجود نہیں، برآمدات کم درآمدات زیادہ ہیں،ایک سے ڈیڑھ سال مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا لیکن اگر ایک بار ملکی معیشت بہتر ہوگئی تو پھر پاکستان پٹڑی پر آجائے گا ،پانچ سال بعد صحافی پوچھیں گے

اتنی بہترمعیشت کس طرح ممکن ہوئی ،قوم سے سچ بولیں گے چاہے حکومت ہی کیوں نہ چلی جائے، ہر ماہ 2ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں نہ گئے تومشکلات بڑھیں گی، پی آئی اے اور اسٹیل مل جیسےاداروں کی نجکاری بحران کے خاتمے تک ممکن نہیں، پچاس لاکھ گھروں کے منصوبہ پر حکومت کی معمولی رقم خرچ ہو گی، زیادہ ترپرائیوٹ انویسٹمنٹ ہوگی ، پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…