ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات میں پوری اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئی تھیں ، اس کے باوجود پی ٹی آئی نے چھٹی کادودھ یاد دلادیا ، پرویزخٹک نے کھری کھری سنادیں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ(آئی این پی ) وزیردفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پوری اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئی تھیں لیکن اس کے باوجود ضمنی انتخابات میں تمام پارٹیوں کے متفقہ امیدواروں کو ایسی شکست دی کہ ان کو چھٹی کادودھ یاد دلادیا۔ پچھلے چار پانچ سال سے یہی بات کررہاتھا کہ ساری پارٹیاں متحدہ ہوجائے تاکہ تحریک انصاف ان کو اکھٹاشکست دیں اور اسی طرح ہوا ضمنی انتخابات میں تمام مخالف پارٹیوں کا اتحاد تھا اور تحریک انصا ف اکیلے الیکشن لڑ رہی تھی۔

اتحاد بنانے کے باوجود تحریک انصاف نے ان کوشکست سے دوچار کیا ۔اور تحریک انصاف نے دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتا ۔ میں نوشہرہ کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے تیس سال سے مسلسل مجھ پر اورمیر ے خاندان پر بھر پور اعتماد کااظہار اور ہمیں مسلسل فتح سے ہم کنار کروایا۔ خصوصاً خیبر پختون خواہ کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر بھراعتماد کیا۔ہمیں وراثت میں تباہ حال معیشت تیس ہزار ارب روپے مقروض ملک ملا ۔ ایک سال تک مجبورا مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایک سال بعدعمران خان ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے کی پوزیشن میں آئیں گے۔ ان خیالات اظہار انھوں نے مانکی شریف میں اپنی رہائش پر مبارک باد کے لیے آنے والے وفود اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی لیاقت خان خٹک، ابراہیم خٹک، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، اسحق خٹک اور اسماعیل خٹک بھی موجود تھے۔پرویز خا ن خٹک نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت بہتر نہیں ہے۔یہ سب سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اورکرپشن کی وجہ سے ہے قرضے سابقہ حکومتوں نے لئے اوراس کا سود آج تحریک انصاف کی حکومت ادا کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت سخت فیصلے لینے کا ہے۔ انشاء اللہ ایک سال کے اندر عوام کو بہتر نتائج ملیں گے مہنگائی سابقہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عروج پر ہے ۔

ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لیے ہمیں قرضے لینے پڑرہے تحریک انصاف کی حکومت ریفارمز کررہی ہے اور سسٹم کو ٹھیک کررہی اور انشاء اللہ عوام بہت جلد ریلیف ملے گا ۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ جو لوگ مورثی سیاست کی باتیں کرتے ہے ۔وہ آج دیکھ لے اور پورے پاکستان پر نظر ڈالیں تو معلوم ہو گا کہ ضمنی انتخابات میں وہ لوگ جیتیں جو دن رات پارٹی کے لیے محنت کررہے تھے آج پی کے 64 میں میرا بھائی لیاقت خان خٹک اور پی کے 61 پر میرابیٹا ابراہیم خٹک الیکشن جیتے۔

انھوں نے کہا کہ یہ سب اس طرح تو نہیں ہوتا کہ آج وہ سیاست میں ائے اوران کوٹکٹ تھما دیا۔ یہ جیت ان کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اور میرے خاندان کے چھ افراد دن رات عوام میں موجودرہتے ہیں۔اور اسی کی وجہ سے عوام نے ہمارے خاندان پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں پچھلے تیس سال سے الیکشن جیت رہا ہوں اور جس بھی پارٹی سے لڑا الیکشن جیتا اس کی وجہ یہ ہے کہ میں جس بھی پارٹی میں جاتا ہوں عوام کی خدمت کرتا ہوں۔ میرے گھر کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین تحریک انصاف کے خلاف غلط اور منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔جو بھی عوامی خدمت کرتا ہے عوا م اسی کو ہی ووٹ دیتے ہے انھوں نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اتنے سادہ نہیں کہ مورثی سیاست دانوں کوووٹ دیں۔ جو بھی کا م کرتا ہے عوام اسی کو ہی ووٹ دیتی ہیں ۔ عام انتخابات پر انگلیاں اٹھانے والوں کومعلوم ہوگیا کہ نہ توعام انتخابات میں دھندلی ہوئی اور نہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے کیونکہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتیں بھی الیکشن جیتی ہیں جو صاف وشفاف انتخابات کا بعین ثبوت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…