بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی نوجوان اب گھر بیٹھے لاکھوں ڈالرز کما سکیں گے، حکومت نے آن لائن بزنس کی مقبول ترین سروس کو پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ آن لائن کام کرنے والوں اور بیرون ملک سے شاپنگ کرنے والے پاکستانیوں کی پریشانی ختم ہو جائے گی، پاکستان میں حکومت نے پے پال متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے،

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں آن لائن بزنس کرنے کی راہیں ہموار ہونے والی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ چار ماہ میں پے پال کو پاکستان میں متعارف کرائیں گے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پے پال کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں آن لائن کمپنیاں کام کر رہیں جنہیں پے پال کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت باصلاحیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو گھروں میں بیٹھ کر ماہانہ لاکھوں ڈالر کما کر دے سکتی ہے لیکن انہیں بیرون ملک مقیم کلائنٹس سے لین دین کے لیے پے پال جیسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ عمر سیف کہتے ہیں کہ پاکستان میں پے پال کے اکاؤنٹ کے استعمال سے کھربوں کا فائدہ ہو گا۔ عمر سیف کا کہنا ہے کہ فری لانسرز ہی سالانہ 80 سے 90 ارب روپے کماتے ہیں اگر ای کامرس بھی شامل کر لی جائے تو رقم اور بڑھ جائے گی۔ حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ آن لائن کام کرنے والوں اور بیرون ملک سے شاپنگ کرنے والے پاکستانیوں کی پریشانی ختم ہو جائے گی، پاکستان میں حکومت نے پے پال متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں آن لائن بزنس کرنے کی راہیں ہموار ہونے والی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ چار ماہ میں پے پال کو پاکستان میں متعارف کرائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…