کراچی(این این آئی) ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران روپے کے اعتبار سے برآمدات میں 23.12 فیصد اضافہ ہوا ہے ، ستمبر2018 کے پہلے ہفتے میں انٹر بینک میں روپے کی قدر10فیصدگرگئی تھی جبکہ دسمبر2017 سے اب تک روپے کی قدرمجموعی طور پر30فیصد کم ہوئی ہے ، پہلی سہ ماہی میں زرمبادلہ میں برآمدی آمدنی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی 5ارب20کروڑ ڈالر کے مقابلے میں صرف20 کروڑ ڈالر افزائش سے 5ارب 40 کروڑ ڈالر
رہی ہے ، ٹیکسٹائل ماہرین کاکہناہے کہ اگر ویلیو ٹیکسٹائل خصوصا اپیرل سیکٹر کی کارکردگی شاندار نہ ہوتی تو مجموعی برآمدات مثبت کی بجائے منفی ہوتیں، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ماہ ستمبر2018 میں برآمدی آمدنی ستمبر2017 کی ایک ارب66کروڑ ڈالر کی نسبت ماہ بہ ماہ 3.55فیصد افزائش سے ایک ارب 73کروڑ ڈالر رہی ہے ، ماہرین کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کے نرخوں میں اضافے سے برآمدی سیکٹر زیادہ متاثر نہیں ہوگا ،توقع ہے اکتوبر کے برآمدی آمدنی کے اعدادوشمار کافی بہتر ہونگے ۔