منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

سستے گھر پروگرام کے تحت راولپنڈی کے نواح میں نیا شہر بسانے کا فیصلہ، تیاریاں شروع کردی گئیں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(این این آئی)وزیر اعظم کے سستے گھرپروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں جگہ کا تعین کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے سستے گھرپروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں اراضی کے انتخاب کیلئے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ مال کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ضلع راولپنڈی کو دوسرے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے ٗ

سستے گھر پروگرام کے تحت راولپنڈی کے نواح میں نیا شہر بسایا جائیگااس مقصد کیلئے دسمبر تک اراضی کے تعین اورحصول کا عمل مکمل کر لیا جائیگا۔اس کے علاوہ کچی آبادیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ ضلع بھر میں 20 سے زائد کچی آبادیاں ہیں، انتظامیہ نے ان تمام کچی آبادیوں کی تاریخ ٗان میں رہائش پذیر خاندانوں کی مکمل تفصیلات طلب کی ہے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں پنجاب کے مزید 10 شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے لئے آئندہ سال کے شروع میں رجسٹریشن کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ نئے 10شہروں میں لاہور، قصور، سیالکوٹ، جہلم، بہاولپور، لیہ، ملتان ، وہاڑی، رحیم یار خان اور گوجرانوالہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے ابتدائی تیار مکمل کر لی۔پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں منصوبہ شروع کیا گیا ہے، فیصل آباد میں تکنیکی ٹیم نے سروے مکمل کرلیا، دو منزلہ گھر بنیں گے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کا کہنا ہے پائلٹ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ مزید دس شہروں میں تیاری کی جا رہی ہے، اگلے سال کے شروع میں نئے دس شہروں میں درخواستیں مانگ لی جائیں گی۔ یاد رہے اس سے قبل نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 7 اضلاع فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد میں پائلٹ پراجیکٹ آغاز کیا گیا تھا۔نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت 60دنوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گا۔ فارم 12اکتوبر 2018ء سے 21دسمبر 2018ء تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمعہ 250روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جاسکیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…