اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دیدی گئی ٗ وزیر اعظم اپنے دوسرے سرکاری دورے پر 3 نومبر کو چین کیلئے روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ٗ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین ان کے پہلے سرکاری دورے سعودی عرب کی نسبت طویل ہوگا۔وزیر اعظم 3 روز تک چین میں قیام کریں گے ٗ قیام کے دوران چینی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ چین
کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم 5 نومبر کو شنگھائی میں عالمی درآمدی نمائش میں مہمان ہوں گے۔وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران اقتصادی و دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ 7 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ خارجہ، خزانہ، ریلوے، پلاننگ اور اطلاعات کے وزرا بھی ہوں گے۔