کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گذارکوعمران خان سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔
پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہرپرمشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں درخواست گذارکا کہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ جاری کیا تھا ۔عدالت کا کہنا تھاکہ کون سی عدالت نے عمران خان سے متعلق کیا فیصلہ جاری کیا درخواست گزارکی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ و دیگر عدالتوں کے کے فیصلے کی نقول فراہم کی گئی۔ درخواست گذار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے دستاویزات میں بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔ بیٹی کا ذکر نہ کرنے پرعمران خان صادق اورامین نہیں رہے ۔عمران خان کے صادق اورامین نہ ہونے سے متعلق ریٹرنگ افسرکو درخواست بھی دی گئی تھی ریٹرنگ افسر اور الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا اور درخواست نظراندازکی عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو نااہل قراردیا جائے ۔عدالت نے درخواست گذارکوعمران خان سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی سندھ ہائیکورٹ نے عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گذارکوعمران خان سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہرپرمشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔