کراچی (این این آئی)ضمنی الیکشن کے بعد قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی اہمیت کم ہوگئی۔ متحدہ کی قومی اسمبلی میں 6نشستیں تھیں اور اس نے عمران خان کی حمایت کی تھی۔ تاہم ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو4 اور اس کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کو 2نشستیں ملی ہیں۔ اس طرح انہیں 6نشستیں مل گئی ہیں۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے
حلقے247 میں 21 اکتوبر کو الیکشن ہوں جس میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے۔ اس نشست پر ڈاکٹر عارف علوی کامیاب ہوئے تھے۔ اور صدارتی انتخابات سے قبل یہ نشست چھوڑ دی تھی۔ اس طرح 7نشستیں ہوجائینگی تاہم پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو حکومت سے نہیں نکالیں گے اور ہم کسی بلیک میلنگ میں بھی نہیں آئینگے۔