پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

حکومت بدلنے کی سازش ،چودھری شجاعت حسین نے بڑا اعلان کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد/چکوال(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، کسی بھی سازش کے ذریعے حکومت کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ وہ تلہ گنگ میں مبارکباد دینے آنے والوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ نومنتخب ایم این اے چودھری سالک حسین نے کہا کہ اپنی اس عظیم کامیابی پر وہ سردار غلام عباس، سردار ممتاز ٹمن، حافظ عمار یاسر، دیگر رہنماؤں اور تلہ گنگ کے عوام کے مشکور ہیں،

علاقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سے بات کرنے کے علاوہ ہم سے اپنی حیثیت میں جو ہو سکا وہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین، سروش طاہر، ملک منصب، ملک صفدر، حاجی عبدالقیوم، حاجی عمر حبیب، حاجی شادی خان اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان نے 100 دن کا پلان دیا ہے 100 دن میں پچاس لاکھ گھر نہیں بنا کر دینے، وزیراعظم عمران خان 100 دن کی بجائے ساڑھے چار سال کا منصوبہ دیں، عمران خان کی نیت صاف ہے اگر سازشی عناصر نے رکاوٹ نہ ڈالی تو وہ ملک کیلئے ضرور کچھ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے 22 سال کے بعد عمران خان کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں حلقہ این اے 65 سے چودھری سالک حسین کی سب سے زیادہ 68 ہزار کی لیڈ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر گجرات سے ہمارے ہی گھر سے مونس الٰہی 50 ہزار کی لیڈ سے جیتے ہیں، میں عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہم پر مسلسل اعتماد کا اظہار کیا، ہم انشاء اللہ اس بات کا پاس رکھیں گے، گجرات کے بعد تلہ گنگ ہمارا دوسرا گھر ہے، انشاء اللہ حلقہ میں ہم ترقیاتی کاموں، بجلی، گیس اور صحت کے شعبوں میں خصوصی توجہ دیں گے جو علاقے بجلی اور گیس سے محروم ہیں وہاں بجلی و گیس پہنچائیں گے، بلکسر۔ میانوالی روڈ دو رویہ کرائیں گے اور جن علاقوں میں ہسپتال کی سہولت موجود نہیں وہاں ہنگامی بنیادوں پر موبائل ہسپتال کا بندوبست کیا جائے گا، حافظ عمار یاسر اور تلہ گنگ کے عوام نے ہمارے خاندان کا جو ساتھ دیا ہے اور جو محبت کی ہے اسے کبھی نہیں بھلا سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…