بیجنگ (نیوز ڈیسک ) چین نے کہا ہے کہ سی پیک کا قرضہ پاکستان کو درپیش مالیاتی مشکلات کی بنیادی وجہ نہیں،پاکستان کے قرضوں میں سی پیک کا تناسب بہت کم ہے، چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کو توسیع دینے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے بیجنگ میں ایک رسمی
کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے قرضوں میں سی پیک کا تناسب بہت کم ہے اور پاکستان کی مالیاتی مشکلات کی وجہ بھی نہیں۔لو کھانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کو توسیع دینے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے تاکہ پاکستان کی خود پر انحصار اور ترقیاتی صلاحیت کو مضبوط بنایا جاسکے۔