لاہور ( نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہائوسنگ سکیموں کی جانب سے پیسوں کی وصولی کے باوجود پلاٹوں کی عدم فراہمی کے معاملے پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نجی ہائوسنگ سکیموں
نے پیسے وصول کر کے شہریوں کو پلاٹس نہیں دئیے،عام شہری اپنی جمع پونجی سے محروم کرکے بند گلی میں دھکیل دئیے گئے۔سرکاری اداروں نے شہریوں کو نجی ہائوسنگ سکیموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی۔