اسلام آباد(آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ایم کیو ایم کے قائدین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم معلومات حاصل کرلی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خدمت خلق فانڈیشن کے اکاؤنٹس استعمال کر کے رقوم لندن بھجوائی گئیں۔
ایک بار تین لاکھ امریکی ڈالرز اور دوسری بار تین لاکھ برطانوی پانڈز بانی ایم کیو ایم کو لندن بھجوائے گئے۔80 ہزار اور 60 ہزار امریکی ڈالرز کی الگ الگ ٹرانزیکشنز کے ذریعے بھی بانی ایم کیو ایم کو رقوم بھیجی گئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کو ملنے والی تفصیلات میں ایک لاکھ 50 ہزار پانڈ اور 21 ہزار یو اے ای درہم کی الگ الگ ٹرانزیکشنز بھی شامل ہیں۔ تفتیشی حکام کو مقدمات منتقل کرنے کی حتمی منظوری کا انتظار ہے جس کے بعد ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے پاکستانی اداروں نے ایک برطانوی فرم کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں اور ملزم کے خلاف دیگر ممالک سے بھی ثبوت و شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔اگست 2018 تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق 69 بینک اکاؤنٹس کا پتہ چلایا گیا ہے جن کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ایم کیو ایم کے قائدین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم معلومات حاصل کرلی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خدمت خلق فانڈیشن کے اکاؤنٹس استعمال کر کے رقوم لندن بھجوائی گئیں۔ایک بار تین لاکھ امریکی ڈالرز اور دوسری بار تین لاکھ برطانوی پانڈز بانی ایم کیو ایم کو لندن بھجوائے گئے۔80 ہزار اور 60 ہزار امریکی ڈالرز کی الگ الگ ٹرانزیکشنز کے ذریعے بھی بانی ایم کیو ایم کو رقوم بھیجی گئی ہیں۔