اسلام آباد(آئی این پی )ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احسان صادق کی سربراہی میں جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 100ارب روپے سے زیادہ رقم کا سراغ لگا لیا ،اب تک 334 افراد اور210 کمپنیوں کا سراغ لگایا گیا ہے، جعلی اکاونٹس کے حوالے سے نئے نام بھی سامنے آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 100ارب روپے سے زیادہ رقم کا سراغ لگایا ہے
جس میں کاروباری ،سیاسی اور دیگر شخصیات کے نام پر یہ رقوم رکھی گئی ہیں اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بجھوائی گئی ہیں ، جے آئی ٹی نے اب تک 334 افراد اور210 کمپنیوں کا سراغ لگایا ہے۔گزشتہ روز جے آئی ٹی کی سفارش پر وزارت داخلہ نے جعلی اکاونٹس کیس میں اب تک 75 سے زیادہ افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالے ہیں اور دوران تحقیقاتجعلی اکاونٹس کے حوالے سے نئے نام بھی سامنے آرہے ہیں۔