ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمرہ زائرین اور بیرون ملک جانے والوں کی پریشانی میں اضافہ، ملک بھر میں نیا بحران سامنے آ گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی)نئی حکومت کے لیے ایک مز ید نئی مشکل سا منے آ گئی، ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا ء کا بحران پیدا ہوگیا، 2 لاکھ پاسپورٹ اب تک تیار نہ ہوسکے، پرنٹنگ کی 4 مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔نئی حکومت کو نئے بحران کا سامنا، پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی 4 مشینیں خراب ہوگئیں۔ شہری پاسپورٹ کے حصول کے لیے خوار ہونے لگے، 2 لاکھ پاسپورٹ پرنٹ نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی 4 مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایک کے بعد ایک مشین خراب ہوتی رہی لیکن پاسپورٹ

حکام سوتے رہے، آنکھ تب کھلی جب پاسپورٹ کا بیک لاگ دو لاکھ تک پہنچ گیا۔ارجنٹ فیس جمع کرانے والوں کو عام طور پر 4 دن میں پاسپورٹ ملتا تھا لیکن اب 2 سے 3 ہفتے بعد پاسپورٹ دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب نارمل فیس کیساتھ 14 دونوں میں ملنے والے پاسپورٹ اب کئی ہفتوں میں بھی تیار نہ ہو سکے۔اس حوالے سے پاسپورٹ حکام سے بار ہا رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے مقف دینے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ عمرہ سیزن شروع ہوتے ہی پاسپورٹ آفس کو ملک بھر میں روزانہ 20 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…