ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

اگر ہمارے ہی نقش قدم پر چلنا تھا تو پھر۔۔۔۔سینٹ اجلاس میں فواد چوہدری کو مشاہد اللہ خان نے کیا حیران کن جواب دیا؟

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں بھی فواد چوہدری اور مشاہد اللہ کے درمیان لفظی جنگ نہ رکی، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مشاہد اللہ خان کے بارے میں کہا کہ ان کا پورا خاندان پی آئی اے میں ہے، انہوں نے ادارے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، فواد چوہدری نے فائل منگوا کر نام بھی پڑھنے شروع کر دیے،

فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی ایف آئی اے میں انکوائری جاری ہے یہ پہلے وہاں تشریف لے جائیں اور وہاں پر اپنے آپ کو کلیئر کروائیں، اس کے بعد تشریف لائیں، اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ معذرت کر لیں، جو آپ نے اس دن بات کی، جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے کیا بات کی، اس موقع پر انہوں نے مشاہد اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اتنی غیرت والے ہوتے تو استعفی دے دیتے، چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آپ معذرت کر لیں تاکہ ایوان کی کارروائی آگے بڑھے، اس موقع پر دوبارہ فواد چوہدری نے بولتے ہوئے کہا کہ یہ بہت برا تاثر جاتا ہے کہ اپوزیشن بتائے کہ ان کا بھائی پی آئی اے میں نہیں تھا تو پھر ہم معذرت کر لیتے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے چار چار بھائی ملازم ہیں اور ان کا سالا بھی ملازم ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے بار بار فواد چوہدری سے اصرار کیا کہ منسٹر صاحب آپ معذرت کر لیں لیکن فواد چوہدری نے کہا کہ اب معذرت نہیں ہو سکتی، کس بات کی معذرت کریں پورا خاندان پی آئی اے میں انہوں نے لگا کر ادارے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، فواد چوہدری کے شکوے پر مشاہد اللہ خان نے جواب شکوہ دیتے ہوئے سینٹ اجلاس میں کہا کہ فواد چوہدری الزامات ثابت کر دیں میں مستعفی ہو جاؤں گا، ان کے بھائی پی آئی اے سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور کوئی بہنوئی پی آئی اے میں نہیں ہے۔ فواد چوہدری اور عمران خان نے باقاعدہ دھمکیاں دی ہیں، میرے بارے میں کہا گیا، مشاہد اللہ خان نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے پاس گئی، اب ہم بھی جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ہی نقش قدم پر چلنا تھا تو تبدیلی کس بات کی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…