اسلام آباد (آئی این پی) آئی جی پنجاب طاہر خان کو کیوں ہٹایاگیا؟، ہم نے بیورو کریسی کو واضح میسج دیا ہے کہ ہمیں صرف کام چاہیے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاآ ئی جی پنجاب کی تبدیلی پر ردعمل،بڑا اعلان کردیا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب طاہر خان کو حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہٹایا، ہم نے بیورو کریسی کو واضح میسج دیا ہے کہ
ہمیں صرف کام چاہیے،آئی جی طاہر خان نے حکومتی ٹاسک کو پورا نہیں کیا۔ منگل کو فواد چوہدری نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب طاہر خان کو حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہٹایا، آئی جی پنجاب سے ادارہ جاتی معاملات پر تسابل ہوا ہے، ہم نے بیوروکریسی کو واضح میسج دے دیا ہے کہ ہمیں صرف کام چاہیے، موجودہ حکومت میں عہدے پر وہی رہے گا جو کام کرے گا، طاہر خان نے حکومتی ٹاسک کو پورا نہیں کیا۔دریں اثناء الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی پنجاب محمد طاہرکے تبادلے کا نوٹس لیتے ہوئے امجد سلیمی کی آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیااور چیف سیکرٹری پنجاب اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 2روز میں وضاحت طلب کر لی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 14 اکتوبر کو ملک میں ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں،ضمنی انتخابات سے متعلق واضح ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ہر قسم کے تقرروتبادلے اور ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد ہے،الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر چیف سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا جبکہ امجد سلیمی کی آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیااور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 2روز میں وضاحت طلب کر لی۔