جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

ریلویز، پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز سمیت تمام قومی ادارے خسارے میں ملے ،جس کی وجہ سے قرضہ لئے بغیر گزارا ممکن نہیں ،(ن) لیگ اقوام متحدہ کا اجلاس بھی بلا لے تو ۔۔!فیاض الحسن چوہان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی درخواست پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا ۔ ریکوزیشن کے بعد قانونی طور پر 14روز میں اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں اور ہم نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی 14اکتوبر کو طلب کررکھا ہے تاہم اسمبلی کا اجلاس 4روزقبل ہی ختم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ اقوام متحدہ کا اجلاس بھی بلا لے تو کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات

کی وجہ سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب آزاد اورخودمختار ادارہ ہے اور وہ اپنے فرائض نہایت غیرجانبداری سے انجام دے رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریلویز، پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز سمیت تمام قومی ادارے خسارے میں ملے ہیں جس کی وجہ سے قرضہ لئے بغیر گزارا ممکن نہیں ہے تاہم موجودہ حکومت آئی ایم ایف سے آسان شرائط پر قرضہ لینے کے لئے کوشاں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…