بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا معاشی پالیسی پر عوام اور پالیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیراعظم عمران خان نے خود بڑی ذمہ داری اُٹھالی،اہم ترین فیصلے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے نئی معاشی پالیسی پر عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، پارٹی رہنماؤں اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز کی نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی

ایم ایف سے قرض لینے، دوست ممالک سے تعاون اور سرمایہ کاری کے آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔معاشی ماہرین کی جانب سے حکومت کو معیشت کی بہتری کے آپشنز پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ معاشی ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا کہ کم عرصہ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لیکر حکومتی اخراجات کم کیے جائیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی حکمت عملی پر عوام کو تمام پہلوں پر اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے منفی نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئی معاشی پالیسی اور حکمت عملی پر پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس میں حکومتی میڈیا ٹیم کی غیر موثر کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے چیلنجز ماضی کی حکومتوں سے کہیں سے زیادہ ہیں اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خود بھی ہر فورم پر حکومتی معاشی اصلاحات پر نکتہ نظر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…