بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان پر قرضوں کا بوجھ سی پیک منصوبوں کی بدولت نہیں، تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، چین کا دوٹوک اعلان، پاکستان کی نئی حکومت کے بارے میں بڑا اعلان کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )چین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ سی پیک منصوبوں کی وجہ سے نہیں ہے،چین ایسی تمام بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کو مستردکرتا ہے ،پاکستان کی نئی حکومت سی پیک معاملے پر پوری طرح چین کے ساتھ کھڑی ہے، آئی ایم ایف کا بھی یہ موقف تھا کی سی پیک کی بدولت پاکستان معاشی ترقی کرے گا، سی پیک پاکستان سمیت علاقائی ترقی کا ضامن ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ کا کہنا ہے کہ

چین ایسی تمام جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی بدولت ہے۔ انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بعض میڈیا گروپس بے بنیاد پروپیگنڈا میں مصروف ہیں جو کہ سرا سر بے بنیاد ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی کوریڈورر پر ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان کی نئی حکومت اس منصوبہ کے حوالے سے چین کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان خود اس منصوبے کے بڑے حامی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر آئی ایم ورکنگ گروپ نے بھی واضح کیا تھا کہ اس منصوبہ کی بدولت پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں انقلاب آئے گا۔ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کے قرضوں کو اس منصوبے نہ جوڑا جائے۔ سی پیک پاکستان سمیت علاقائی ترقی کا ضامن ہے۔ اس منصوبہ کی بدولت علاقائی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی۔ سی پیک منصوبہ علاقائی و قومی مفادات کے عین مطابق ہے۔لوکھانگ نے کہا کہ یہ منصوبہ اشتراکیت کے اصلوں پر پورا اترتا ہے۔اس منصوبے کے ہر پہلو اور ماتحت منصوبوں پر پاکستانی حکومت سے مشاورت کی جاتی ہے اور اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…