بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکپتن دربار کی زمین پر دکانوں کی تعمیر،نواز شریف کو نوٹس جاری،آپ اپنی آواز دھیمی کریں اور لہجہ درست کریں ٗسماعت کے دوران چیف جسٹس اور وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکپتن دربار سے ملحقہ زمین پر دکانوں کی تعمیر کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران 1985 میں پنجاب کے وزیراعلیٰ نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا جبکہ سماعت کے دوران چیف جسٹس اور وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پاکپتن دربار کی زمین پر دکانوں کی تعمیر کے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور قطب دیوان کے وکیل افتخار گیلانی عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ پاکپتن دربار سے ملحقہ محکمہ اوقاف کی 8 ہزار کنال زمین 1985 میں ایک آرڈر کے تحت دیوان غلام قطب الدین کو فروخت کردی گئی تھیں۔ بعدازاں اس جائیداد کو محکمہ اوقاف نے وقف زمین قرار دے دیا اور اس ضمن میں عدالت کا فیصلہ بھی آچکا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 29 سال قبل محکمہ اوقاف کی اراضی پر دکانیں بنانے کی اجازت دی گئی ٗ ساتھ ہی استفسار کیا کہ دکانوں کی تعمیر کی اجازت کس قانون کے تحت دی گئی؟چیف جسٹس نے کہا کہ 1985 میں سیکریٹری اوقاف کون تھا؟ انھیں بھی نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ اْس وقت کے سیکریٹری صاحب وفات پا چکے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت نوٹیفکیشن واپس لیا گیا؟وکیل افتخار گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ جس اتھارٹی کے تحت جائیداد واپس لی گئی اْسی کے تحت واپس بھی دی گئی۔افتخار گیلانی نے کہا کہ 29 سال بعد سپریم کورٹ کہتی ہے کہ نوٹیفکیشن غیر آئینی تھا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہاں سپریم کورٹ یہ کہہ سکتی ہے اور یہ اختیار حاصل ہے، سپریم کورٹ پاکستان کے آئین کی محافظ ہے۔وکیل افتخار گیلانی نے جواب دیا کہ پاکستان کے عوام پاکستان کے آئین کے محافظ ہیں اور

سپریم کورٹ بھی آئین اور قانون کے تابع ہے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنی آواز دھیمی کریں اور لہجہ درست کریں۔وکیل افتخار گیلانی نے جواب دیا کہ ایسی صورتحال میں درخواست کروں گا کہ میرے مقدمات اپنے بنچ پر مقرر نہ کریں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں اپنے ہی بنچ پر آپ کے کیسز لگاؤں گا، آپ جب آتے ہیں عدالت پر چڑھائی کر دیتے ہیں ٗ

آپ سمجھتے ہیں کہ جج آپ کے بچے ہیں اس موقع پر وکیل افتخار گیلانی نے کہا کہ اگر نوٹس کرنے ہیں تو پورے پاکستان میں ایسی جائیدادوں کے مالکان کو کریں، اس طرح کے 8 ہزار لوگ ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سب کو نوٹس جاری کریں گے۔سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…