ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بلیک لسٹ میں شامل ہونے کا خطرہ،27 بڑے مطالبات تسلیم،پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو یقین دہانی کروادی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو آگاہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ہدایات کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے تمام اقدامات کرچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں جو 19 اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔اس دوران یہ وفد چاروں صوبوں کا بھی دورہ کرے گا۔

وفد 21 اکتوبر کو اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو پیش کرے گا۔مذاکرات کے پہلے روز ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ میں امریکہ، برطانیہ، چین، ترکی، مالدیپ اور انڈونیشیا کے تکنیکی ماہرین شامل ہوئے جبکہ پاکستان کی طر ف سے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر ، ایس ای سی پی اور دفتر خارجہ کے حکام علیحدہ علیحدہ شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وفد کو حکومت پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پیش کردہ 27 مطالبات پر عمل درآمد کے بارے بریفنگ دی گئی۔پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت ، منی لانڈرنگ ، سمگلنگ اور رقوم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے اٹھائے جانیو الے اقدامات کے بارے وفد کے سوالوں کے جوابات دیئے۔پاکستانی حکام نے وفد کو بتایا کہ اس سلسلے میں قوانین میں ترامیم کر دی گئی ہیں کچھ ترامیم کی جا رہی ہیں جو اسی سال کے دوران مکمل ہو جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ قوانین میں مجوزہ ترامیم سے وفد کو آگاہ کیا اور مؤقف اپنایا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی سزائیں بڑھائی جائیں گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی وفد کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ ترامیم کی منظوری کے بعد پاکستان دوسرے ممالک کو درکار معلومات فراہم کرے گا، ترامیم کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے منظور کرائی جائیں گی اور ان ترامیم پر اسی سال عملدرآمد ہوگا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی ہدایات کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے تمام اقدامات کرچکا،

سلامتی کونسل کے رولز 1276,1373 پر پاکستان عملدرآمد یقینی بنائے۔مذاکرات کے دوران ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات اور اداروں کی جانب سے ان پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور 21 اکتوبر تک پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیاء پیسفک گروپ کے چند حکام نے پاکستان کا دورہ کرکے فائنل مذاکرات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی تھی،

جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر ریگولیشنز 2018 میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ریگولیشنز میں بھی ترامیم کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے منی ٹریل کی نشاندہی کیلئے مختلف تجاویز کی بھی منظوری دی گئی ہے اور مبینہ مشکوک مالی سرگرمیوں میں ملوث الرحمان ٹرسٹ نامی تنظیم کو بھی کالعدم قرار دیا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…