بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عوام اپنے آپ کو تیار کر لے ، آنے والے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور نے ایسی بات کہہ دی کہ پہلے سے مہنگائی میں پسی غریب عوام ہل کر رہ گئی، بڑاعلان کر دیا گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا( آئی این پی)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں،عوام اس کے لئے اپنے آپ کو تیار کر لے ،پریشانی وقتی ہوگی ، آنے والے دن ترقی او خوشحالی کے ہونگے،تکلیفیں جتنی بھی اٹھانی پڑیں اٹھائیں گے مگر منزل تک پہنچ کر دم لیں گے،میڈیا والے انصاف سے کام لیں ان کے پینتیس سالوں کا موازنہ

ہمارے پینتیس دنوں سے نہ کریں،یہ کم ہوا کہ ملک کے چور پابند سلاسل ہیں،میڈیا اور ڈپلومیٹک سرکلز میں یہ تاثر دیا گیا کہ شہباز شریف کے اسٹیلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں،مسلم لیگ ن ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر ملک میں سیاست کر رہی ہے جسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے ، شاہ ولی ہاوس ٹیکسلا میں سید ریاض حسین شاہ کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے روز اول سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ملک کے چوروں ، لٹیروں کے ساتھ کوئی ڈیل کوئی کمپرومائز اور کسی قسم کا کوئی دباو برداشت نہیں کیا جائے گا،نواز مریم کی ضمانت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انکی جان خلاصی ہوگئی ، 302 کی ضمانت والوں کو بھی پھانسی ہوتی ہے،نواز ڈیل کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سعودی حکومت میں جس طرح وزیر اعظم عمران خان کو پذیرائی بخشی اس بات کو اور تقویت ملی،اور جلتی پر تیل رانا مشہود کے بیان نے کردیا،کہ شہباز شریف کے ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں،تاہم شہباز شریف کی گرفتاری سے یہ تاثر غلط ثابت ہوگیا،غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سخت فیصلے ہونگے اور عوام کو انھیں برداشت بھی کرنا ہوگا تاہم یہ سخت فیصلے وقتی ہونگے ،ہم نے ملک کو آن ٹریک کرناہے،ہر آنے والا دن خوشحالی اور ترقی کا ہوگا، پی ٹی آئی ملکی سلامتی اور بقاء کی ضامن ہے آنے والی نسلوں کے

روشن مستقبل کی ضامن ہے،تکلیفیں جتنی بھی اٹھانی پڑیں اٹھائیں گے لیکن منزل تک پہنچ کر ہی دم لیں گے،انھوں نے مذاحیہ انداز میں کہا کہ میرے سفید بالوں پر نہ جائیں گزشتہ 39 سالوں سے حلقہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں بھائی اور میرے بیٹے عوام کے تابعداری میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھیں گے،آج جس مقام پر میں ہوں اس میں میرے حلقہ کے عوام کی محبتیں اور تعاون شامل ہے،

جسے میں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا،حلقہ عوام کی وسیع تر مفاد میں چودہ اکتوبر کو حلقہ میں انتظامی تبدیلیاں بھی ہونگی ، نہ صرف ٹیکسلا شہر کے مسائل سے واقف ہوں بلکہ انھیں حل کرنے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے ، ٹیکسلا میں بچیوں کے لئے ایک ہائی سکول ، بچوں کا کالج ، ٹیکسلا کی جدید طرز پر سپورٹس سٹیڈیم کا قیام ، لوگوں کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز تک پہنچانا ہمارا بنیادی

نصب العین ہے،ٹیکسلا کمپیوٹر رائزڈ لینڈ اراضی سنٹر صرف ایک ہے ہم ہر یونین کونسل میں لینڈ اراضی سنٹر کھولیں گے تاکہ لوگوںکو پریشانی سے بچایا جاسکے،جلسہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی منصور حیات خان نے بھی خطاب کیا،جلسہ میں سید دستار علی شاہ، سید نوید عباس، ملک پرویز ، قدیم خان ،ہمایوں اعوان،فرخ محمود مغل،سید مہتاب حسین شاہ ،سردار محمد علی ، ایڈووکیٹ مبشر نقوی،کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماوں اور لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…