اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میٹرک پاس وکیل چیف جسٹس کی عدالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، وکالت نامے کی بنیاد پر کتنی بار ممبر اسمبلی بن چکا ہے؟یہ شخص کون ہے؟جان کر کمرہ عدالت میں موجود ہر شخص حیران رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس کی سربراہی میں جعلی وکیلوں کی نا اہلی کیخلاف نظر ثانی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میٹرک پاس وکیل کوکیاریلیف دیں؟،سچ اورجھوٹ میں فرق واضح کرناہوگا، اب معافی والی گنجائش ختم
کردی ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کیلئے جیل بھجوائیں گے،اب توٹرائل کی بھی ضرورت نہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسارکیا کہ کیاچودھری جاویدوکیل ہے؟،وکیل نے کہا کہ چودھری جاویدوکیل نہیں،معاف کردیاجائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جعلی وکالت کے نام پر2 بارایم پی اے بھی منتخب ہوا،چیف جسٹس پاکستان نے جعلی وکیل کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،نوٹس کاغذات نامزدگی کیساتھ جھوٹابیان حلفی دینے پرجاری کیاگیا۔عدالت نے نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔