لاہور (ویب ڈیسک) معلوم ہوتا ہے پیپلزپارٹی میں گرفتاریاں ہونے والی ہیں، فواد چوہدری کے گرفتاریوں بارے بیان پر پاکستان کے سینئر ترین صحافی ضیا شاہد نے بڑا انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد کا کہنا تھا کہ اد چودھری نے خوفناک جملہ کہا ہے کہ ”ابھی بڑی بڑی گرفتاریاں ہونگی“ نواز، شہباز ان دو
کو ہی ہم بڑا سمجھتے تھے، ان کے بعد اب تیسری بڑی شخصیت آصف زرداری یا فریال تالپور ہو سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو کلین ہیں وہ کبھی حکومت میں نہیں رہے۔معلوم ہوتا ہے پیپلزپارٹی میں گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ضیا شاہد نے خواجہ برادران کے حوالے سے بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ا گون بڑی دلچسپ سوسائٹی ہے دو حصے دار ہیں جن میں ایک گرفتار ہے اور ایک باہر ہے۔ قیصر امین بٹ اور سعد رفیق 50,50 کے حصے دار ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ابھی الیکشن کی وجہ سے ممکن نہیں، گرفتار کیا تو غلط تاثر جائے گا۔ سعد رفیق اور ہمایوں اختر آمنے سامنے الیکشن کے امیدوار ہیں۔ دونوں میں سے ابھی کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا معاملہ آخری لمحات میں ہے۔ تین دنوں میں بڑی پیش رفت ہوئی، برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا کے سو ممالک کے ساتھ منی لانڈرنگ پر معاہدہ کر لیا ہے۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کا کوئی معاہدہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ سکیم ہو یا پانی کی کمپنیاں شہباز شریف کی طرف سے ایک بھی جواب نہیں آیا۔اس کا مطلب کچھ نہ کچھ گڑ بڑ تو ہے۔ اب اگر فواد حسن فواد کسی گواہی پر شہباز شریف گرفتار ہو گئے ہیں تو تھوڑی ہمت رکھیں آپ 10 سال صوبے کے سیاہ و سفید کے مالک رہے ہیں۔ ان کے پلس پوائنٹ بھی ہیں لیکن اگر کسی غلط کام پر پکڑ دھکڑ ہوئی ہے تو اتنا شور مچانے کی کیا ضرورت ہے؟ کیس چلے گا اگر بے گناہ ہوئے تو رہا ہو جائیں گے۔