جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل ،انٹرپول نے چار ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کر دیئے،سابق چیف جسٹس افتخارچودھری کے داماد مرتضی بھی بُری طرح پھنس گئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )انٹرپول نے ایڈن ہاسنگ اسکینڈل میں ملوث 4 مشتبہ ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق انٹرپول کی جانب سے محمد امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد کے ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد امجد کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سے 13 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 26 ستمبر کو بتایا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد مرتضی کو ایڈن ہاسنگ اسکینڈل میں دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے گرفتاری کے نوٹس جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے نے مرتضی ٰکو دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بیٹی ایڈن ہاسنگ اسکیم کی مالک ہے اسی لیے افتخار محمد چوہدری نے انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ مقدمہ خود سنا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکیم کے ذریعے200 سے 300 خاندان متاثرہ ہوئے اور 1000 کے قریب افراد نے اس میں سرمایہ کاری کی جن کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔خیال رہے کہ رواں برس جون میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نیب کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں ایڈن ہاسنگ اسکیم میں لوگوں کے ساتھ ہونے والے اربوں روپے کے فراڈ کے حوالے سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے اہلخانہ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انٹرپول نے ایڈن ہاسنگ اسکینڈل میں ملوث 4 مشتبہ ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق انٹرپول کی جانب سے محمد امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد کے ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد امجد کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سے 13 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…