جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

بیرون ممالک میں تعینات پاکستانی سفارت کار وں نے بھی کرپشن کی انتہا کردی ،تحقیقاتی اداروں نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے اہم دستاویزات طلب کرلیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) بیرون ممالک میں تعینات پاکستانی سفارت کار وں نے بھی کرپشن کی انتہا کردی ہے، متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے سفارتکاروں کی مبینہ کرپشن کے خلاف اعلی پیمانے پر تحقیقات کا آغا ز کردیا ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے اہم دستاویزات کی طلب کرلی گئی ہیں۔ سفارت کار پاکستان کیلئے سفارتکاری کے نام پر اربوں روپے ڈکار گئے ہیں۔ پاکستان میں جہاں سیاستدانوں نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے

وہیں اعلی بیورکریسی نے سرکاری اختیارات کا استعمال کرکے ہوئے نہ صرف فنڈز کا بے دردی سے استعمال کیا بلکہ کرپشن کرکے نام کمایا ۔ حال ہی میں وزارت صنعت وپیداوار کے جوائنٹ سیکرٹری ضرار بیگ نے پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے کویتی وفد کا پریس چور ی کرکے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر بدنام کیاوہیں بیرونی ممالک میں تعینا ت پاکستانی سفارتکاروں نے مختلف طریقوں سے مال اکٹھا کیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل خان کے خلاف ایف ، آئی ،اے میں مبینہ کرپشن کا کیس در ج ہے اور انہوں نے ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے، مبینہ طور پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے منظور نظر سہیل خان کے عدالت میں پیشی کیلئے جنوبی افریقہ سے پاکستان آنے جانے کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کیے گئے۔اس سلسلے میں جب ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سہیل خان کے اخراجات سرکاری طریقہ کار کے مطابق اد ا کیے گئے اور اب کیس عدالت میں زیرسماعت ہے۔بلغاریہ میں تعینات پاکستانی سفیر بابر ہاشمی نے کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز کے خرد برد کرنے پر نیب میں تحقیقات جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں نے پاکستانی سفیر بابر ہاشمی کی پشت پناہی میں سرکاری فنڈز کے کروڑوں روپے جواء میں اڑا دیے ۔ اٹلی میں تعینات خاتون کمرشل اتاشی نے ندیم ریاض کے خلاف وفاقی محتسب میں جنسی ہراساں کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

اس سلسلے میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔ سنگاپور میں تعینات پاکستانی نائب سفیر سہیل صدیقی کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال پر ترجمان کا کہناتھا کہ انہیں واپس بلا لیا گیا ہے ، سہیل صدیقی سنگاپور میں چور ی کے الزام میں تحقیقات کا سامنا تھا۔ پرتگال میں تعینات پاکستانی سفیر لینا معظم پر سنگین الزامات کے بعد بھی پرتگال سے ہٹا کر بیلاروس میں تعینات کردیا گیا ہے۔جبکہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد علی کو ایک تقریب کے دوران نازیبا حرکات کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سرزنش کرتے ہوئے تادیبی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتہائی اہم ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اپنے قریبی سفارتکاروں کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…