لاہور(آئی این پی) سمارٹ کارڈ کے بعد گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کا سائزاورڈیزائن بدلنے کا فیصلہ ، یونیورسل نمبرپلیٹس کے لیے پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل بڈ کاعمل مکمل کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائزنے ای چالان کو موثربنانے کے لیے رجسٹریشن بکس پرایڈریس مکمل درج کرنے کی ہدایت کردی۔
شہرمیں ای چالاننگ شروع ہونے کے بعد محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا سائز بڑا اوریونیورسل نمبرپلیٹس کے اجراکی تیاری کے حوالے سے ٹیکنیکل بڈ کاعمل مکمل کرلیا پری کوالیفائی کرنے والی چارکمپنیوں ان باکس، ایس آئی گلوبل، سی ایم سی سمیت چارکمپنیوں کے نمبرپلیٹس کے سیمپلزلیب ٹیسٹ کے لیے جرمنی بھجوادیے گئے جن کی منظوری کے بعد فنانشل بڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ نئی نمبرپلیٹس کا سائزپرانی نمبرپلیٹس سے بڑا ہوگا، پنجاب بھرمیں ایک ہی سیریزکے نمبرجاری ہونگے اگلے سال جنوری تک یونیورسل پلیٹس کا آغازکردیا جائے گا۔ ڈی جی ایکسائزکا کہنا تھا کہ تمام موٹررجسٹریشن اتھارٹیزکو ہدایت جاری کردی گئی کہ تمام نئی رجسٹرڈہونے والی ٹرانسفر کے لیے آنے والی گاڑیوں اورٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے آنے والے شہریوں کے ایڈریس مکمل درج کیے جائیں تاکہ ای ٹکٹ بھجوانے میں مسئلہ نہ ہو۔ ڈی جی ایکسائزنے ای چالان کو موثربنانے کے لیے رجسٹریشن بکس پرایڈریس مکمل درج کرنے کی ہدایت کردی۔شہرمیں ای چالاننگ شروع ہونے کے بعد محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا سائز بڑا اوریونیورسل نمبرپلیٹس کے اجراکی تیاری کے حوالے سے ٹیکنیکل بڈ کاعمل مکمل کرلیا ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ نئی نمبرپلیٹس کا سائزپرانی نمبرپلیٹس سے بڑا ہوگا، پنجاب بھرمیں ایک ہی سیریزکے نمبرجاری ہونگے