ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیگی کارکن شہباز شریف کی گرفتاری پر شدید مشتعل، لاہور جام کرنے کی کوشش،نیب دفتر کے باہر ، دیگر مقامات پر احتجاج ،ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف نیب کے دفتر کے باہر اور شہر کے دیگر مقامات پر شدید احتجاج کیا ، کارکن ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، غنڈہ گردی بند کرو، میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ، شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نیب کے دفتر کے باہر پہنچ گئے اور قیادت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔

کارکنوں نے میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، غنڈہ گردی بند کرو اور شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی نیب کے مرکزی درواز ے اور اطراف میں تعینات رہی تاہم کارکنوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے کسی طرح کی مداخلت نہ کی گئی ۔کارکنوں نے ٹھوکر نیاز بیگ پر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ اس کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے پارٹی قائد کی گرفتاری کے خلاف شاہدرہ موڑ پر بھی احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اور نعرے بازی کی ۔ بھاٹی گیٹ چوک میں بھی لیگی کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی ۔ کارکنوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، غنڈہ گردی بند کرو، میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ، شیر شیر کے نعرے لگائے ۔ حلقہ این اے 124کی ضمنی انتخابی مہم میں مصروف کارکنوں نے بھی شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگائے ۔اس کے علاوہ لیگی کارکنوں کی جانب سے شہر کے دیگر مقامات پر بھی احتجاج کیا گیا ۔حلقہ این اے 124کی ضمنی انتخابی مہم میں مصروف کارکنوں نے بھی شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم و حلقہ این اے 124سے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پر پہلے بھی الزامات لگائے گئے لیکن ہم خدا کے فضل سے بری ہوئے ۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو گرفتار کیا گیا اور اب جیسے ہی ضمنی انتخابات قریب آئے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔ ان گرفتاریوں سے بوکھلاہٹ واضح ہے ۔ ہم پہلے بھی پر امن رہے اور آئندہ بھی پر امن رہیں گے اور عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی شخص ملک وقوم کی خدمت کرتا ہے اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے اور عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے اور یہ ملک کی بد قسمتی ہے ۔ اس طرح کے اقدامات ملک کیلئے اچھے نہیں اور ریاست کیلئے تباہی لائیں گے ۔ حلقہ این اے 124میں کارکنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں چوہدری عامر صدیق اور

میاں عثمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے مرعوب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے ۔ ہم میدان میں ہے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ ہم پہلے سے بڑھ کر مزید جوش وجذبے سے ضمنی انتخابات کی مہم چلائیں گے اور عوام ضمنی انتخاب میں لیگی امیدواروں کو کامیاب کرا کے اس فیصلے کو مسترد کر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر پرویز ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو یہ صلہ دیا جارہا ہے جس کے ملک کیلئے کسی صورت اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…