جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ شہباز شریف نے نہیں بلکہ کس نے کینسل کیا ،ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں ،حمزہ شہباز کی ہنگامی پریس کانفرنس، جوابی اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف قانونی و آئینی جنگ لڑیں گے ،قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کروا رہے ہیں اور سپیکر سے شہباز شریف کے پروٹیکشن آڈر جاری کرنے کیلئے کہیں گے ، اگر نیب نے ہر انتخاب سے پہلے (ن) لیگ کے لوگوں کی گرفتار کر کے جعلی مینڈیٹ دلوانا ہے تو اپنا شوق پورا کر لے ایسے حکمرانی تو ہو جاتی ہے

لیکن عوام ایسے حکمرانی کو ٹھوکر مار دیتے ہیں ، آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ شہباز شریف نے کینسل نہیں کیا بلکہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کا اپنا بورڈ آف ڈائریکٹر ہے جس کی فائنڈنگ کے بعد چوہدری لطیف کا ٹھیکہ کینسل کیا گیا ،جو شخص نیب سے پلی بار گین کر کے رہا ہوا ہے اور جس کیخلاف اینٹی کرپشن میں کیس چل رہے ہیں اور مفر ور ہے اسے پشاور میٹرو بس کا ٹھیکہ دیدیا گیا ،نیب سے گٹھ جوڑ کر لیا گیا ہے اور عمران نیازی کا بغض بے نقاب ہو رہا ہے،شہباز شریف کی گرفتاری کے پیچھے اصل مقصد یہ ہے کہ ضمنی انتخاب میں تھوڑے دن رہ گئے ہیں اگر دھونس اور دھاندلی سے گیارہ سیٹیں جیت لیں تو چار ووٹوں والی حکومت بچ جائے گی لیکن حکومتیں ایسے نہیں بچا کرتیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری پر مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے بعد ہنگامی پریس کانفر نس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرویز رشید ، سردار ایاز صادق ،رانا تنویر ،زاہد حامد ،رانا ثنا اللہ خان ، پرویز ملک ، ندیم کامران ،ملک محمد احمد خان، خواجہ عمران نذیر اور تہمینہ دولتانہ سمیت پارٹی کے اراکین قو می و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ایل ڈی کا اپنا بورڈ ہے او ریہ ٹھیکہ شہباز شریف نے کینسل نہیں کیا ۔ بورڈ کی فائنڈنگ کے بعد یہ ٹھیکہ کینسل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں چوہدری لطیف نے نیب کودس گنا زائد رقم دے کر پلی بار گین کی اور اپنی جان چھڑائی اور مفرور ہے ۔

اس شخص کے خلاف اینٹی کرپشن میں کارروائی چل رہی ہے لیکن اسی شخص کو نیازی صاحب کے دور میں میٹرو پشاور کا ٹھیکہ دیدیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نندی پور کے حوالے سے واضح احکامات موجود ہیں ، وہ شخص جو کل تک عمران نیاز ی کامشیر تھا جس پر نندی پور میں کروڑوں اور اربوں روپے کی خرد برد کا الزام ہے کسی کو اس سے انکوائری کی جرات ہوئی اور نہ گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خود عمران نیازی صاحب کے خلاف نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔

عمران خان نے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت قائم کی اور نیب کے چیئرمین سے ملاقات کی ،آپ پر نیب کا ریفرنس ہے اور آپ وزیر اعظم بن کر چیئرمین نیب سے میٹنگ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے نیب کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قراردا دبھی جمع کر ادی گئی ہے۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ابھی بڑی گرفتاریاں ہونی ہے ،بتائیں کیا آپ کو خواب آتے ہیں، یہ باتیں نئی نہیں ہیں قوم انہیں جانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب دل بڑا کریں ، دھاندلی کا زخم میرے نہیں بلکہ جمہوریت کے سینے پر زخم ہے ،

ابھی دھاندلی کا زخمی مندمل نہیں ہوا اور آپ نے دھونس بھی شروع کر دی ہے ، آپ جتنی مرضی جتن کر لیں چالیس روز بعد قوم نے دیکھ لیا ہے کہ آپ نے بڑے بڑے دعوے کئے لیکن عمل کوئی نہیں۔ آپ نے صرف ایک کام کیا ہے کہ آپ نے کامیابی سے وزیر اعظم ہاؤس کی بھینسوں کی نیلامی کی ہے اور میں ا س پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں ،آ پ اس طرح ایک ایٹمی طاقت کے حامل ملک کی تذلیل نہ کریں ۔ حکومت کنٹینر یا کھیل کا میدان نہیں ،اس کیلئے جلا وطنی کاٹنی پڑتی ہے پھانسی پر چڑھنا پڑتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن ،مارشل لاء کا دور اور جیلیں دیکھی ہیں ۔

مجھے فخر ہے کہ میں نواز شریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہو جس نے مجھے یہ نہیں سکھایا کہ اقتدار کی سیڑھی کیسی چڑھنی ہے بلکہ اس نے یہ سکھایا ہے کہ عزت کی روٹی کھانا اور اپنی عزت کی حفاظت کرنا۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب ضد چھوڑ دیں ،آپ ڈھونڈ ڈھونڈ کر کیسز لاؤ لیکن آپ اپنی حکومت کی نا اہلی اور گرفتاریوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی لولی لنگڑی حکومت ہے اور آپ چار ووٹوں سے وزیر اعظم ہیں اور آپ کی حکومت ہوا میں معلق ہے ، آپ کو پریشانی ہے کہ اگر ضمنی انتخاب میں پکڑ دھکڑ نہ کی تو اور اپوزیشن نے ضمنی انتخاب کا معرکہ مار لیا تو میر ی حکومت کا کیا بنے گا ۔

حکومت کرسی سے نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں میں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جس کیس میں شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس میں قومی خزانے کو ایک پائی کا نقصان نہیں ہوا اور میں یہ بات ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ اپنا شوق پورا کر لیں ،نیب سے گٹھ جوڑ کر کے گرفتاریاں عمل میں لے آئیں اس سے آپ کے دل میں چھپا بغض بے نقاب ہو رہا ہے ۔ قوم نے آپ کے دعوے اور عمل دیکھ لیا ہے۔ آپ شوق پورا کر لیں ہمارے حوصلے پست نہیں ہیں بلکہ ہم اور مضبوط ہوئے ہیں اور ہم میں قوم سے سچ کہنے کی طاقت ہے ۔ ہمیں جیل کی سلاخوں سے ڈرایا اور دھمکایا نہیں جا سکتا ۔

جب پارلیمانی کمیشن کے ٹی اوآرز بنیں گے تو دھاندلی کے حوالے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ اگر نیب نے ٹھان لی ہے کہ ہر انتخاب سے پہلے گرفتاریاں کر کے جعلی مینڈیٹ دلوانا ہے تو شوق پورا کر لیں ایسے حکمرانی تو ہو جاتی ہے لیکن عوام ایسی حکمرانی کو ٹھوکر مارتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری نواز شریف سے بات ہوئی ہے اور ان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کروا رہے ہیں اور سپیکر سے درخواست کریں گے کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں انکے پروٹیکشن آڈر جاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئینی اور قانونی جنگ لڑیں گے ، اس قوم کے دل زخمی ہیں ،ہم نظام اور ملک کی خاطر دل پر پتھر رکھ کر بیٹھے ہیں لیکن اگر یہی روش رکھی گئی تو ایوانوں میں بھی اور سڑکوں پر بھی جنگ لڑیں گے۔انہوں نے فواد حسن فواد کے بیان پر شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جو شخص نیب کی قید میں ہے

اس کے بیان پر اسے گرفتار کیا گیا ہے جس نے صوبے کی ترقی کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے لیکن جہاں سپریم کورٹ واضح کہتی ہے اس بابر اعوان سے کوئی نہیں پوچھتا ۔ زلفی بخاری او ر علیم خان کو نوٹسز جاری ہوتے ہیں لیکن انہیں کوئی پوچھتا ہے اور نہ گرفتار کرتا ہے ۔ عمران نیازی صاحب آپ نے انتخابات چرائے ہیں اور آپ کو قوم کو جواب دینا ہوگا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے پیچھے اصل مقصد یہ ہے کہ ضمنی انتخاب میں تھوڑے دن رہ گئے ہیں اگر دھونس اور دھاندلی سے گیارہ سیٹیں جیت لیں تو چار ووٹوں والی حکومت بچ جائے گی لیکن حکومتیں ایسے نہیں بچا کرتیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں اور قوم انہیں ووٹ دیتی ہے ۔ عمران نیازی صاحب ہم آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور آپ کو دھاندلی ہضم نہیں ہو گی ،ہم شہباز شریف کی گرفتاری کو بھی ہضم نہیں ہونے دیں گے ۔ عمران نیازی صاحب گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی ہے آپ نے جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کرلیں لیکن آپ کی نا اہلی اور دھاندلی اور جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کر کے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…