جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کرپشن کرنے والوں کا انجام بہت برا ہوگا، ن لیگ کے اہم رہنما نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان و سابقہ نائب صدر محمد حیدر شاہ نے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ سے عادل ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔، محمد حیدر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سالمیت و بقا کے لیے وزیراعظم عمران خان کا وژن پسند ہے،

جس کی وجہ اہم فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا محمد حیدر شاہ پاکستان میں تبدیلی و ترقی کے لیے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے جو نئے پاکستان کی ترقی کے لیے مسلسل جدوجہد کرینگے اور وزیراعظم عمران خان کا ساتھ ، حلیم عادل شیخ نے محمد حیدر شاہ کو پارٹی میں شمولیت کرنے پر ویکم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا مفلر بھی پہنایا ۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کا انجام بہت برا ہوگا، شہباز شریف نے جتنی کرپشن چھپائی اب گرفتاری کے بعد ساری سامنے آجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا بلاول بھٹو کو بہت پہلے محترم بینظیر بھٹو کے کیس کی پیروی کرنے چاہیے تھے، پیپلزپارٹی نے آیان علی کے کیس کی جس طرح پیروری کی اسی طرح اگر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کیس کی پیروی کرتی تو آج محترمہ کے اصل قاتل گرفتار ہوتے، انہوں نے کہا وقت تبدیل ہورہا ہے، ملک میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے، کرپشن کے خلا ف قانون سازی کی جائے اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت سزاؤں دیں جائیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان و سابقہ نائب صدر محمد حیدر شاہ نے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ سے عادل ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔، محمد حیدر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سالمیت و بقا کے لیے وزیراعظم عمران خان کا وژن پسند ہے

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…