لاہور(آئی این پی)شہبازشر یف سے تفتیش کرنے والی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟کون سے 4بڑے الزامات عائد کئے گئے؟ ایسی خبر آگئی کہ ن لیگی رہنماؤں کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبا زشر یف سے تفتیش کرنے والی نیب کی تین رکنی ٹیم میں پراسیکیوشن، انویسٹی گیشن اور انٹیلی جنس کے لوگ شامل ہیں جو واٹر فلٹر پلانٹ اور چار ارب کے گھپلے
سے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے شہبازشریف پر چار الزامات عائد کیے گئے ہیں انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے آشیانہ اسکیم کا پروجیکٹ پی ایل ڈی سی سے ایل ڈی اے کو منتتقل کیاہے جبکہ اس بارے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف سے تفتیش کرنے والی نیب کی تین رکنی ٹیم میں پراسیکیوشن، انویسٹی گیشن اور انٹیلی جنس کے لوگ شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا زشر یف کے خلاف4الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شر یف پر پہلا الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے آشیانہ اسکیم کا پروجیکٹ پی ایل ڈی سی سے ایل ڈی اے کو منتتقل کیاہے‘ دوسرا الزام ہے کہ ایل ڈی اے سے دوبارہ پی ایل ڈی سی کو منتقل کرنے کے غیر قانونی احکامات دیئے تیسرا الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کو پیراگون کو منتقل کرنے کا حکم دیا، پھر غیر قانونی احکامات کے ذریعے پی پی پی موڈ میں رکھ دیا شہبازشریف پر چوتھا الزام عائد کیا گیا ہیکہ وہ غیر قانونی طور پر بورڈ کے معاملات میں مخل ہوئے اور قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اقدامات کیے، انہوں نے 2013 میں لطیف سنز کے ساتھ معاہدے کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیا۔