جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کی قیادت لاہور میں اکٹھی ہونا شروع،کارکنوں کو بھی اہم ہدایات جاری ،ترجمان ن لیگ نے اہم اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کو مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتاری مضحکہ خیز اور غیر قانونی ہے ٗوثوق سے کہہ سکتی ہوں گرفتاری الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ہے، جو پارٹی گالم گلوچ اور دھرنے کے سوال کچھ نہیں کر سکی وہ انتقام کی سیاست پر اتر آئی ہے ٗایک طرف کہتے ہیں کہ نیب آزاد ادارہ ہے دوسری طرف کہتے ہیں

یہ پہلی گرفتاری ہے ٗاس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے بعد ن لیگ کا مؤقف مزید مضبوط ہو گا،ہم میں اور ایک فسادی اور دھرنا پارٹی میں فرق ہے،مسلم لیگ (ن )کی قیادت لاہور میں اکھٹی ہور ہی ہے ٗجلد لائحہ عمل دیں گے ٗہم سڑکیں بند نہیں کریں گے ٗکارکنان کسی انتشارکی طرف نہ جائیں ٗ قانونی ماہرین کی مشاوت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ جمعہ کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کیا گیا، ان کی گرفتاری پارلیمان کی توہین اور ملک دشمنی ہے؟ صاف پانی کیس میں بلا کر انھیں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وثوق سے کہہ سکتی ہوں گرفتاری الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ہے، عمران خان کو معلوم ہو گیا کہ جو ووٹ جہازوں میں خریدے تھے وہ بھی ن لیگ کے حصے میں آئے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا جب بزردار سے مقابلہ کرینگے تو لوگ اسی طرح ووٹ کا استعمال کریں گے، جتنی سیاسی سازشیں کر لیں، جس طرح انہوں نے ملک میں آگ لگائی آج ان کے اپنے لوگ ان کھڈوں میں گر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس سیاسی انتقام کی روایت شروع کی گئی، اس کے نتائج 90 میں بھگت چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نامزد وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیے کہ ن لیگ آمر کے دور میں بھی اس سے کڑے سیاسی انتقام سے گزر چکی ہے۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ عوام اور میڈیا کو نہیں پتا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس کیا ہے؟ قائدین کا میڈیا ٹرائل ہوتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ نیب نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے

لیکن بعد میں ان شواہد کا حال عدالت میں پتا چلتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آشیانہ اسکیم میں ایک انچ بھی پنجاب حکومت نے جاری نہیں کیا تھا ٗیہ منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرسپ کا تھا ٗنیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کا یہ قصور ہے کہ انھوں نے پسماندہ علاقوں کو موٹرویز سے جوڑا ٗصحت کے پرگروام شروع کئے۔ترجمان (ن )لیگ نے کہاکہ جو پارٹی گالم گلوچ اور دھرنے کے سوال کچھ نہیں کر سکی وہ انتقام کی سیاست پر اتر آئی ہے،

ایک طرف کہتے ہیں کہ نیب آزاد ادارہ ہے دوسری طرف کہتے ہیں یہ پہلی گرفتاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نیب واقعی میں آزاد ادارہ ہے تو انہیں دونوں وزراء کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے یا پھر اگر نیب کے پاس ترجمان نہیں تو انہی وزراء کو اضافی چارج دے دیا تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ ہمارے کون سے مزید لوگ گرفتار ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزراء بیان بازی کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں ٗیہ سیاسی انتقال نہیں تو اور کیا ہے، ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی

کوشش ہو رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے بعد ن لیگ کا مؤقف مزید مضبوط ہو گا، قائدین کا پیغام ہے کہ پارٹی کی حکمت عملی کا انتظار کریں، ہم میں اور ایک فسادی اور دھرنا پارٹی میں فرق ہے، قانونی ماہرین کی مشاوت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ صوبائی لوٹے جو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا دعوے کرتے تھے وہ صرف دعوے تھے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ نے ٹھیک کہا شہباز شریف کی گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے ٗ

اسپیکر کو بتائے بغیر کسی ممبر پارلیمنٹ کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ٗشہباز شریف کو پہلے گرفتار کیا گیا اور پھر اسپیکر کو آگاہ کیا گیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی قیادت لاہور میں اکھٹی ہور ہی ہے ٗجلد لائحہ عمل دیں گے ٗہم سڑکیں بند نہیں کریں گے ٗکارکنان کسی انتشارکی طرف نہ جائیں انہوں نے کہاکہ ہمارا دشمن نااہل ہے آپکی سازاش ملک دشمن سازش ہے ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ آپ سی پیک کو متنازعہ بنا رہے ہیں ٗآنے والے وقت میں عوام کے ہاتھ انکے گریبانوں پر ہوں گے۔ ایک سوال پر مریم اور نگزیب نے کہا کہ آسیانہ اسکیم پر پنجاب حکومت کا ایک روپیہ استعمال نہیں ہوا ۔ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بننے کے سوال پر سابق وزیر نے کہاکہ جب کیس ہی نہیں تو وعدہ معاف گواہ کیسے کوئی بن سکتا ہے؟۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…