جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا ۔۔۔آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ،خادم اعلیٰ اور انکے حواریوں نے حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کے مصدق خزانے کو لوٹا،شہبازشریف کیا احکامات دیتے رہے؟افسوسناک انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ابھی تو ماڈل ٹاؤن کے چودہ قتل ، 56کمپنیوں ، میٹرو، اورنج لائن ٹرین اور پاور سیکٹر میں کھربوں روپے کی کرپشن بھی سامنے آئے گی اور پی ٹی آئی کی حکومت ٹیڈی ٹیڈی کا حساب لے گی ۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے دیگر بڑوں کی گرفتاری کے حوالے

سے کہا کہ ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا ۔۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ اور ان کے حواریوں نے حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کے مصداق پنجاب کے خزانے کو لوٹا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو لوگ گرفتار ہیں ان میں سے کوئی بھی وعدہ معاف گواہ بن سکتا ہے ۔ صاف پانی کمپنی کے اجلاسوں کے میٹنگ منٹس موجود ہیں جس میں شہباز شریف نے کہا کہ میری اجازت کے بغیر کوئی تقرری اور تعیناتی نہیں ہو گی بلکہ جو لوگ غلط اقدامات کی نشاندہی کرتے تھے انہیں نکال باہر کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کمپنی میں بھی 300ارب روپے لوٹے گئے لیکن عوام کو ایک گھونٹ صاف پانی میسر نہیں آیا ۔ شہباز شریف نے صاف پانی کمپنی میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے کرپٹ ترین شخص احد چیمہ کو کمیٹی کی سربراہی اور انہوں نے بھی بتایا کہ 7ارب روپے کی کرپشن ہو چکی ہے ۔اس منصوبے میں احسن اقبال کے بھائی ، زعیم قادری کے بھائی ، احسن اقبال کے پی ایس او کی اہلیہ کو نوازا گیا ۔ بیرون ملک سے ایک ایسے شخص کو کنسلٹنٹ کے طور پر کروڑوں روپے دئیے گئے جو کبھی اپنی زندگی میں کالج اور یونیورسٹی گیا ہی نہیں ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…