جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔ سختی کے دن آ گئے، شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کے ایک اور اہم ترین رہنما کی گرفتاری کی خبریں، کھلبلی مچ گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اختر نواز گنجیرا کو نارووال سپورٹس سٹی میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،

ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا سابق وفاقی وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال کے قریبی ساتھی ہیں اور انہی کے ایماء پر یہ پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔ سابق ڈی جی نے اسپورٹس سٹی میں من پسند لوگوں کو ٹھیکے دئیے اورغیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا۔ اختر نواز گنجیرا کو ایف آئی اے کے گوجرانوالہ دفتر میں رکھا گیا ہے،ایف آئی اے نے ان کا پانچ روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر نواز سمیت پی ایس بی کے مزید دو افسران کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان میں ایکسیئن اعجاز اکبر اور سپرنٹنڈنٹ اظہار احمد بھی شامل ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس نارووال پاکستان سپورٹس بورڈ کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے، 2014ء میں سپورٹس کمپلیکس نارووال کی تعمیر پر 3 ارب روپے لاگت آئی تھی، اختر نواز نارووال سپورٹس کمپلیکس کے خود ساختہ اور غیر قانونی پراجیکٹ ڈائریکٹر بنے رہے اور ٹھیکے کے بلوں پر خود ہی دستخط کرتے رہے جب کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے منصوبے کا افتتاح مکمل ہونے سے قبل ہی کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض پیرزادہ، احسن اقبال اور یوسف رضا گیلانی کو بھی اس کیس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو بھی نیب نے گرفتار کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…