جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نیب کی جانب سے آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کی گرفتاری کی صورت میں سب سے بڑی اورمجموعی طور پر آٹھویں گرفتاری ،پہلے کون کون اور کیوں گرفتار ہے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کی صورت میں سب سے بڑی اور مجموعی طور پر آٹھویں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں اس سے قبل نیب نے 21 فروری کو لاہور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گرفتار کیا تھاجس کے بعد پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو جعلی دستاویزات

کی بنیاد پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ لینے کے الزام میں 24 فروری کو گرفتار کیا گیا ۔نیب کی جانب سے آشیانہ کیس میں ہی بدعنوانی کے الزام میں مزید چار ملزمان ایل ڈی اے کے چیف انجینئر اسرار سعید ،سٹریٹجک پلاننگ یونٹ کے اکنامک سپیشلسٹ بلال قدوائی ،سابق سی ای او پنجاب لینڈ ڈیپارٹمنٹ امتیاز حیدر اور عارف مجید بٹ کو 9مارچ کو گرفتار کیا گیا ۔سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی آشیانہ سکینڈل میں 5جولائی کو گرفتار کیا گیاتھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…