کراچی (نیوز ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے جے آئی ٹی نے سندھ حکومت کے تمام بینک اکاونٹس کی 10 سال کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔سندھ گورنمنٹ کے ذرائع کے مطابق تفتیش کا دائرہ کار بیمار صنعتوں کی مالی امداد اور سرکاری ٹھیکوں تک بھی پھیلایا گیا ہے۔دس سال میں ہونے والی کھربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگا گیا ہے، جے آئی ٹی کی جانب سے
لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تمام اکاونٹس کی بینک اسٹیٹمنٹ متعلقہ افسر کے دستخطوں کے ساتھ فراہم کی جائے، بیمار صنعتوں کے ڈائریکٹروں کی تفصیلات دی جائیں۔محکمہ آبپاشی اور کمیونیکیشن ورکس کے 10 سال کی ٹھیکوں کی تفصیلات اور ٹھیکیداروں کے نام پتے اور شناختی کارڈ بھی فراہم کئے جائیں۔جے آئی ٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔