جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

قانون کی نظر میں سب برابر ،انصاف ہو تو ایسا!! ان سرکاری اہلکاروں کا بھی چالان کیا جائے ۔۔ عدالت نے ٹریفک وارڈنز کو کن کے چالان کرنے کا حکم دے دیا؟

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ اور سائیڈ شیشہ نہ لگانے والے پولیس اہلکاروں اور وارڈنز کے چالان کرنے اور محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ قانون شکنی کرنے والے چند پولیس اہلکاروں کو گھر بھجوا کر دوسروں کے لئے مثال بنائیں۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عاملہ کے معاملات کو تکنیکی بنیادوں

پر لٹکانے کا رواج ختم کیا جائے۔جس پر وزارت داخلہ کے افسر نے کہا کہ تمام فریقین کی مشاورت کے لئے فوری اجلاس بلا لیتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات پر دس یوم میں عمل درآمد کیا جائے۔اگر عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہیلمٹ پہننے کے قانون پر عمل درآمد کے نتیجے میں سر پر چوٹ لگنے کی شرح میں پچاس فیصد کمی ہوئی، ہیلمٹ کا قانون موجود ہے عدالت نے صرف اس پر عمل درآمد کرایا۔انتظامیہ کے کرنے کے کام عدالت کو کرنا پڑ رہے ہیں۔ٹریفک قوانین کی پابندی ہمارے کلچر میں شامل ہی نہیں،موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے کے لئے ہیلمٹ پہننے پر پابندی کا جلد حکم دیں گیاور موٹر سائیکل سواروں کے لئے بیک مرر پر پابندی کا بھی حکم دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو خود چاہیے کہ ہیلمیٹ کے قانون پر پابندی کے معاملے کو سپورٹ کرے ،عدالتی حکم پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صحافیوں اور وکلا کے لئے آپ نے خود قانون کو ڈھیلا چھوڑا۔قانون پر پابندی کے حوالے سے کسی سے نرمی نہ برتی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے، اگر کوئی پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ مال روڈ پر

دکھائی دیا تو وہ اپنی نوکری بھول جائے، وکلا ء اور صحافیوں سمیت تمام شہری اپنی حفاظت کیلئے ہیلمٹ پہنیں، ہیلمٹ بیچنے اور بنانے والے ہیلمٹ کی قیمتیں کم کریں۔عدالت نے مزید ہدایت کی کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر بھی کارروائی جاری رکھی جائے، اگلے ہفتے سے جیل روڈ پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کیا جائے۔عدالت نے پیمرا کے نمائندے کو روڈ سیفٹی پر اشتہار چلانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو تیل نہیں دیا جاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…