کراچی(نیوز ڈیسک)ڈی جی میٹ غلام رسول نے کہا ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو بننا شروع ہوگیا جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ڈی جی میٹ کے مطابق ہوا کا کم دبائو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے طوفان کی نوعیت کا اندازہ اور سمت کا تعین فی الحال نہیں کیا
جاسکتا۔انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان کی شدت اور اس کا رخ 8 اکتوبر تک واضح ہوجائے گا، اگر یہ طوفان بنا تو ماہرین اسے لوہان کا نام دیں گے۔ ترجمان میٹ آفس کے مطابق محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔