جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

بھارت کی پانچ ریاستوں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 2روپے50پیسے کی کمی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد مرکزی حکومت نے عوام کوراحت دی ہے قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 81روپے 50پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ جمعرات کو 84روپے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔ یوں پٹرول کے نرخ میں

2روپے 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ممبئی میں پٹرول 86روپے 97پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ جمعرات کو 91روپے 34روپے پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔واضح رہے کہ مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں 2روپے 50فی لیٹر کمی کی ۔مرکز کی اپیل پر 5ریاستوں نے بھی تیل پر ویٹ میں تخفیف کا اعلان کیا ۔ مہاراشٹر ، اتر پردیش، گجرات ، ہماچل پردیش ، جھارکھنڈ ، آسام ، تری پورہ نے تیل کے نرخ میں 2روپے 50پیسے کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔مہاراشٹر میں صرف پٹرول پر ویٹ ٹیکس کم کیا گیا جبکہ جھارکھنڈ حکومت نے ڈیزل پر ویٹ میں کمی کی ۔اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنومیں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 78روپے95پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 71روپے فی لیٹر ہے ۔ ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں ویٹ میں کٹوتی کے بعد پٹرول کی قیمت82روپے60پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ گجرات کے شہر احمد میں ایک لیٹر پٹرول 81روپے 50پیسے اور ڈیزل 76روپے 42پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…