لاہور(آ ئی این پی) پنجاب حکومت نے والدین کو پرائمری تعلیم تک بچوں کو لازم سکول بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے ہیلتھ کارڈ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈز اس اقدام سے مشروط کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب نے تین سے ساڑھے تین لاکھ سالانہ مالیت کا ہیلتھ انشورنش کارڈ بچوں کو سکول بھجوانے سے مشروط کر دیا ہے، جو والدین بچوں کو پرائمری تک سکول نہیں بجھوائیں گے،
انہیں ہیلتھ انشور نس کارڈ نہیں ملے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب بچوں کو پرائمری تک سکول نہ بھجوانے والے والدین بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے لئے بھی اہل نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ دیگر اہم سہولتیں بھی بچوں کو سکول بھجوانے سے مشروط ہوں گی۔حکومت پنجاب نے اس اہم معاملے پر بجٹ اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے لئے بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔