اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے پالتو کتے کیلئے سرکاری گاڑی مختص کردی گئی،ہیلی کاپٹر اب کس مقصد کیلئے استعمال ہوتاہے؟ انکشاف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی نے وزیراعظم ہاؤس کی بھینسوں اور وزیراعظم ہاؤس کے باتھ رومز کی ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم بھی ان کی طرح چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ایشو بنانا چاہیں تو بناسکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ اس طرح تو وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر میں اب صرف وزیراعظم عمران خان نہیں بلکہ ان کے ساتھ ان کا کتا بھی سفر کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ وزیراعظم کا کتا کیوں ہیلی کاپٹر پر سفر کرتاہے، سلیم صافی نے انکشاف کیا کہ اب اس کتے کے لئے سرکاری گاڑی میں ڈالہ بنادیاگیا ہے اور اب سرکاری ڈرائیور اس کتے کو بنی گالا سے وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا لے کرجاتاہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چھوٹی چھوٹی چیزوں میں دوسروں کو الجھائے رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ فیصل جاوید جو عمران خان کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کی بھینسوں کی ویڈیوبنائی اور اس کے بعد بابر بن عطاء4 نے وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم بھی دکھائے اگر یہ بات ہے تو پھر وزیراعظم عمران خان کا پالتو کتا سرکاکری ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑی میں کیسے سفر کرتاہے؟ سرکاری گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کو ایک کتے کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ اگر میں غلط ہوں تومیری بات کو چیلنج کیاجائے۔ وزیراعظم عمران خان کے پالتو کتے کیلئے سرکاری گاڑی مختص کردی گئی،ہیلی کاپٹر اب کس مقصد کیلئے استعمال ہوتاہے؟ انکشاف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی نے وزیراعظم ہاؤس کی بھینسوں اور وزیراعظم ہاؤس کے باتھ رومز کی ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم بھی ان کی طرح چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ایشو بنانا چاہیں تو بناسکتے ہیں