اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

لندن میں اسحاق ڈار سے چوہدری نثار کی ملاقات، پاکستان نہیں آسکتا ہے جو کرنا ہے کرلیں،حکومت کو دوٹوک جواب،دھماکہ خیزاعلان کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی،

چوہدری نثار تیمار داری کے لیے اسحاق ڈار کے گھر گئے، اسحاق ڈار نے بھی آپریشن کے بعد چوہدری نثار سے صحت دریافت کی۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علاج کی غرض کے لندن میں موجود ہیں، جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی لندن میں موجود ہیں اور عدالت کی جانب سے بلانے کے باوجود پاکستان نہیں آرہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیاں اور جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا تھا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق نیب کی درخواست منظور کرلی تھی۔احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسحاق ڈار کی قرق جائیداد نیلام کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کو ہے، صوبائی حکومت کو اختیار ہے کہ جائیدادیں نیلام کرے یا اپنے پاس رکھے۔جائیداد نیلام کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بیمار ہوں پاکستان نہیں آسکتا ہے جو کرنا ہے کرلیں۔خیال رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کررکھا ہے جس میں انہیں مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…