اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے دبئی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سندھ کی سیاسی شخصیت کا فرنٹ مین گرفتار کر لیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں آ گئی، دبئی سے سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کا فرنٹ مین گرفتار کر لیا۔ کراچی ایئرپورٹ سے بھی انور مجید کے دست راست کو حراست میں لیا گیا، بیان لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے دبئی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سندھ کی سیاسی شخصیت کا فرنٹ مین گرفتار کر لیا، سیاسی شخصیت کا تعلق کراچی سے ہے۔گرفتار فہد نامی شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ سیاسی شخصیت کے مالی معاملات دیکھتا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فہد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر

دی ہے۔دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ سے انور مجید کےفرنٹ مین شبیر کو حراست میں لیا گیا جو غیر قانونی الاٹمنٹ میں اہم کردار رہا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم شبیر 26 ستمبر کو بیرون ملک سے پاکستان آیا تھا جس کا نام تین روز قبل سٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا۔ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے جے آئی ٹی کے حوالے کیا۔ ملزم نے سیف الرحمان نامی شخص کے ساتھ اپنا تعلق بتایا ہے۔ شبیر کو بیان لینے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم دوبارہ طلبی پر پیش ہونے کے لیے پابند بھی کیا گیا۔ شبیر کا نام شربت فروش کے اکاؤنٹ کے معاملے کے بعد سامنے آیا تھا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…