اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بنی گالہ میں گھر کو غیر قانونی تعمیرات ،وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری،سی ڈی اے کا عملہ پہنچا تو وزیراعظم کے ذاتی اسٹاف نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ میں تعمیر شدہ گھر کو غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری کردیا تاہم عمران خان کے گھر میں ذاتی سیکورٹی اسٹاف نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے اسلام آباد کے زون فور کے موضع موہڑہ نور میں غیر قانونی تعمیرات پر 400 سے زائد گھروں کو نوٹس جاری کر دیے۔ بنی گالہ میں تعمیر وزیراعظم عمران خان کے گھر کو بھی

زائد تعمیرات پر نوٹس جاری کرنے سی ڈی اے کا عملہ پہنچا تو وزیراعظم کے ذاتی اسٹاف نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔عمران خان کے سیکیورٹی اسٹاف نے وزیراعظم کے سرکاری سیکیورٹی اسٹاف سے پوچھنے کا وقت مانگ لیا۔سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹسز میں تمام مالکان کو غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے اور عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے، نوٹسز نہ وصول کرنے والے مالکان کے نوٹس ان کے گھر پر آویزاں کیے جائیں گے، غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز سی ڈے اے آرڈینس 1960 کی دفعات 46 اور 49 سی ون کے تحت جاری کیے جائیں گے ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سروے آف پاکستان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی اور دورانِ سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے تھے کہ جنہوں نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کیں ان سے جرمانے لیے جائیں اور اس سلسلے میں سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو فیس ادا کرکے اپنی پراپرٹی ریگولرائز کرانا ہوگی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…