بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگی گاڑیاں خریدنے ، ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار،کمرشل اور رہائشی عمارتو ں کے مالکان بھی پھنس گئے،کارروائی شروع

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں گئیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کیخلاف موثر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مہنگی گاڑیاں خریدنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کر نے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ایف بی آر کے ہیڈکوارٹر کی ہدایت پر پراپرٹی کی مد میں کروڑں روپے وصول کرنے والے

نان فائلرز اور ایف بی آر کے اوریجنل ٹیکس دفاتر میں گوشوارے جمع نہ کروانے اور پراپرٹی انکم اور گاڑیاں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو کہ بڑی بزنس ٹرانزیکشنز اور ڈیلز میں شامل ہیں،یہ افراد 3000 سی سی کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اور ماہانہ 10لاکھ سے زائد کرائے کی آمدن میں حاصل کرتے ہیں، دوسرے مرحلے میں ایف بی آر ایسے فائلزز کو جرمانہ کرے گا جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں 2 کروڑ روپے کی پراپرٹی اور 1800سی سی یا اس سے زائد کی گاڑیاں خریدیں، اور اپنے گوشوارے ایف بی آر کے اوریجنل ٹیکس دفاتر میں جمع نہیں کروائے۔علاوہ ازیں ایف بی آر نے موٹر ساز کمپنیوں سے مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کا ریکارڈ کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے کرایوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے شروع کر دیں ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی وزیر خزانہ اسدعمر کے احکامات پر کی گئی ہے،ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ تمام ٹیکس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، مقررہ وقت پر ٹیکس گوشوارے جمع کرا کے اپنے اثاثے قانونی بنائیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…