بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جنوبی کوریا خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کو تیار، حکومت کو بڑی پیشکش کردی،آئندہ چند روز میں معاہدہ کرنے کا فیصلہ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)توانائی کے شعبے میں حکومتی سطح پر کام کرنے والی جنوبی کوریا کی کمپنی نے خیبرپختونخواکے ضلع کوہستان میں 496میگاواٹ سپاٹ گاہ پن بجلی کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا کے باہمی تعاون سے منصوبہ شروع کرنے اور آئندہ چند روز میں معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توانائی کے مذکورہ منصوبے سے صوبے میں ایک طرف اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی

جس سے دوسری طرف روزگارکے نئے مواقع میسرآئیں گے اورسستی بجلی کی پیداوارسے ملک کوموجودہ توانائی بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی۔اس سلسلے میں سرکاری سطح پر توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی کورین ہائیڈرواینڈ نیوکلئیرپاورکمپنی کے نائب صدر لی کوانگ ہون کی قیادت میں کوریاکے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے توانائی وبرقیات حمایت اللہ خان سے اجلاس منعقدکیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ،پلاننگ آفیسرمحکمہ توانائی انجینئر ملک لقمان اوردیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ اس سے پہلے سپاٹ گاہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ سال 2012ء میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپPP) (Pموڈ کے ذریعے شروع کیا گیا تھا جس میں74فیصدپرائیویٹ سرمایہ کاری ،25فیصدخیبرپختونخواحکومت کاحصہ تھا اور1فیصدواپڈاکا حصہ تھا اورایک مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے تھے تاہم 2014ء تک اس منصوبے پر کام شروع نہ کیا جاسکا۔ اس سلسلے میں کورین کمپنی نے براہ راست سرمایہ کاری کے ذریعے خیبرپختونخواحکومت کے تعاون سے 496میگاواٹ سپاٹ گاہ پن بجلی کا منصوبہ شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے توانائی وبرقیات حمایت اللہ خان نے کورین سرمایہ کار وفد کوبتایاکہ خیبرپختونخواحکومت کورین کمپنی کی جانب سے

ضلع کوہستان میں پن بجلی کا منصوبہ شروع کرنے کا خیرمقدم کرتی ہے تاہم منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کے سلسلے میں باقاعدہ معاہدہ کرنے اور حکومتی فیصلہ لینے کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں گی۔انہوں نے کورین سرمایہ کاروفد کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کے سامنے مذکورہ منصوبے کو شروع کرنے کے بارے میں پروپوزل پیش کیاجائے گا اورفیصلے کے بعد ہی اس منصوبے پر عملی کام شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے صوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی اورروزگارکے نئے مواقع میسرہونگے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…