گندے انڈوں کی برآمدگی کے کاروبار میں ملوث افراد بے نقاب،13لاکھ گندے انڈے تلف،کون کون ملوث تھا؟سپلائی کس کو کی جاتی تھی؟ افسوسناک انکشافات

4  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(ین این آئی) صوبائی وزیرِ خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لکھو ڈیرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ڈمپنگ سائٹ پر لاکھوں کی تعداد میں گندے انڈے تلف کر دیے۔مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں برآمد شدہ گندے انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے سالڈ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کیا گیا ۔گندے انڈوں کا نیٹ ورک کامیابی سے توڑنے پر صوبائی وزیر خوراک نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مبارکباد پیش کی۔گزشتہ دو ہفتوں میں

پنجاب کے مختلف علاقوں سے 23لاکھ سے زائد گندے انڈے پکڑے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل کی اطلاع پرپنجاب کے مختلف علاقوں سے برآمد کیے گئے 13لاکھ سے زائد انڈوں کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور صوبائی وزیر خوراک کی سر براہی میں لکھو ڈیر ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2ہفتوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل کی لاکھوں کی تعداد میں گندے انڈوں کی برآمدگی کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ڈی جی فوڈ اتھارٹی تحقیقا ت کیلیے دوسرے شہروں کو روانہ ہو ئے تھے۔ڈی جی فوڈنے 2روزہ دورے کے دوران ملوث افراد سے تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد مافیا کوبے نقاب کیا ہے۔تحقیقا ت کے مطابق گندے انڈے ایگ لیکوڈ اینڈ پاوڈر بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کیے جاتے تھے اوران کو بیکری آئٹمزکی تیاری کے لیے مختلف کمپنیوں کو بیچا جاتاتھا۔ صوبہ بھر کی ہیچریوں اور کولڈ سٹورز کو گندے انڈوں کی فروخت اور سٹوریج پر سخت وارننگ جاری کر تے ہوئے لیکوئیڈ ایگ اور پاؤڈر بنانے والی کمپنیوں کی پروڈکشن ہنگامی طور پر بند کر دی گئی ۔ اس موقع پرصوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ گندے انڈے براہ راست صارفین کو نہیں کھلائے جاتے روزمرہ استعمال کے انڈے بالکل محفوظ ہیں ۔

گندے انڈوں کا نیٹ ورک کامیابی سے توڑنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو مبارکبادپیش کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو مکروہ اور گندی خوراک سے محفوظ بنانے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے سالڈ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کیا گیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویجیلینس ٹیمیں پوری قوت سے کام کر رہی ہیں۔ صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…