’’تم مجھے تمیز سکھاؤ گے ‘‘پی پی آئی کے اہم رہنما کی تھانہ میں پولیس افسر اور اہلکاروں سے تلخ کلامی و بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

4  اکتوبر‬‮  2018

حیدر آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدرعلی ہنگورو کی تھانہ مکی شاہ میں پولیس افسر اور اہلکاروں سے تلخ کلامی و بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف حیدرآباد کے سابق صدرعلی ہنگوروایڈووکیٹ نے تھانہ مکی شاہ میں پولیس افسر اور اہلکاروں سے تلخ کلامی و بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ہنگورو نے سگریٹ پیتے ہوئے ڈیوٹی پرموجود

اے ایس آئی ساجد الیاس سے تلخ کلامی کی، پولیس افسر نے انہیں سگریٹ پینے سے منع کیا جس پر علی ہنگورو نے پولیس افسر کو کہا کہ تم مجھے تمیز سکھاؤ گے، میرا یہی طریقہ ہے، سگریٹ پی رہا ہوں کوئی چرس نہیں، ہمیں پولیس کو سیدھا کرنے کا ٹھیکا ملا ہوا ہے، جو غلط ہوگا اسے سیدھا کریں گے۔واقعے سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکی شاہ سلمان فاروقی کا کہنا تھا کہ ہیرآباد کے رہائشی نے کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا دی تھی، جس سے کھمبے پر نصب ٹرانسفارمر گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، اور گرنے والا ٹرانسفارمر مقامی کنسٹرکشن کمپنی کا ذاتی ٹرانسفارمر تھا۔سلمان فاروقی کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں فریقین کو تھانے میں بلا کر صلح کی درخواست کی تاہم علی ہنگورو 25 سے 30 افراد کولے کر تھانے میں گھس گئے اور ڈیوٹی افسر سمیت اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں بھی دیں، واقعے کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو بھجوا دی ہے۔دوسری جانب علی ہنگورو نے مؤقف پیش کیا کہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے والی کار کا ڈرائیور غریب شخص ہے اور پولیس حکام اس سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے تھے، میں ڈرائیور کے اہلِ خانہ اور اہلِ محلہ سمیت تھانے پہنچا تو ڈیوٹی پر موجود وردی کے بغیر اہلکار نے بدتمیزی شروع کردی اور سازش کے تحت ویڈیو بنا کر وائرل کی گئی۔ واقعہ کے حوالے سے جلد ہی پریس کانفرنس کروں گا اور تمام حقائق بے نقاب کروں گا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…