ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈی جی نیب راولپنڈی کی شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز سننے والے ججز سے ملاقات،شریف خاندان کے خلاف کیسز سے متعلق امور پر گفتگو ،شکایات کے ڈھیر لگادیئے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت کے دونوں ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات کی جو عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد ہوئی اور ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر پاناما پراسیکیوشن ٹیم کے سپروائزر اورنیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی نیب اور ججز کے درمیان ملاقات میں شریف

خاندان کے خلاف کیسز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج صاحبان سے ملاقات کے بعد ان سے سوال کیا کہ ملاقات کیسی رہی؟ اس پر انہوں نے بتایاکہ ہمیں ادھر مسئلہ ہے، تفتیشی افسران کے آفس کا مسئلہ ہے، ہمارے وکیلوں کا یہاں چھوٹا سا کمرہ ہے اور ایسی کا بھی مسئلہ ہے؟عرفان منگی نے بتایا کہ ہمارا کام کوئی بھی نہیں رہا، پاناما ختم ہوگیا ہے، اب تو ہم ان مقدمات میں گواہ بھی نہیں رہے، اب جو بھی کرنا ہے عدالتوں نے ہی کرنا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…