لاہور( این این آئی ) ڈیموں میں پانی کے ذخائر میں کمی،آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کردی،محکمہ موسمیات نے پانی بحران کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خریف سیزن میں پانی کی قلت پیدا ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پانی کے بڑے ذخائر تربیلا ڈیم میں معمول
سے 9 فیصد جبکہ منگلا ڈیم میں 6 فیصد تک پانی کی کمی کا امکان ہے۔ عمومی طور پرخریف سیزن میں تربیلا ڈیم میں 5.1 جبکہ منگلا میں 17.3 فیصد پانی ہوتا ہے۔ آنے والے سیزن میں پانی کی قلت کے پیش نظر واٹر مینجمنٹ اداروں کو پانی کے استعمال کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔